نیویارک،4مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس کے ایک کالج کیمپس میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے ایک خاتون کو ہلاک کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق 21 سالہ ادریان وکٹور ٹورس نے نارتھ لیک کالج کے اندر 20 سالہ جنیرا نکول گونزالیز کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا اور بعد میں اس نے قریبی عمارت میں جا کر خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ پیر کے روز ٹیکساس یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے ایک کالج میں چاقو کے وار کر کے ایک طالب علم کو ہلاک جبکہ تین دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔